Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد ایرپورٹ کو ACI کی جانب سے دنیا کا پہلا ایرپورٹ ایوارڈ

شمس آباد ایرپورٹ کو ACI کی جانب سے دنیا کا پہلا ایرپورٹ ایوارڈ

شمس آباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو ایرپورٹ کونسل انٹرنیشنل کی جانب سے 5 تا 15 ملین مسافرین کی آمد و رفت کے زمرہ میں پہلا رینک حاصل ہوا ۔ اس موقع پر مس انجیلا گیتن ڈائرکٹر جنرل ایرپورٹ کونسل انٹرنیشنل اور بنگنی میسکو CEO ایرپورٹس کمپنی جنوبی آفریقہ نے مسٹر ایس جی کے کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL کو یہ ایوارڈ دیا ۔ اس موقع پر مسٹر کشور نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم لگاتار گزشتہ آٹھ سالوں سے دنیا کے ٹاپ تین ایرپورٹس کے زمرہ میں مقام بنانے میں کامیاب ہورہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ GMR ایرپورٹ کی جانب سے مسافرین کو تمام سہولیات مہیا کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ نئے تجربات کے ذریعہ مسافرین کو مزید سہولیات مہیا کرتے ہوئے ایرپورٹ ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT