Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد ایر پورٹ پر 4کروڑ روپئے مالیتی 15کیلو سونا ضبط

شمس آباد ایر پورٹ پر 4کروڑ روپئے مالیتی 15کیلو سونا ضبط

حیدرآباد۔/9اپریل، ( پی ٹی آئی) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر آج کسٹمس عہدیداروں نے دو خاتون ان مسافروں جن میں امارات ایر لائنس کی رکن عملہ بھی شامل ہے، کے قبضہ سے 4کروڑ روپئے مالیتی 15کیلو سونا ضبط کرلیا اور ان دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ کسٹمس عہدیداروں نے کہا کہ امارات ایر لائنس کی ملازمہ مہاراشٹرا کی ساکن ہے جو دبئی سے

حیدرآباد۔/9اپریل، ( پی ٹی آئی) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر آج کسٹمس عہدیداروں نے دو خاتون ان مسافروں جن میں امارات ایر لائنس کی رکن عملہ بھی شامل ہے، کے قبضہ سے 4کروڑ روپئے مالیتی 15کیلو سونا ضبط کرلیا اور ان دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ کسٹمس عہدیداروں نے کہا کہ امارات ایر لائنس کی ملازمہ مہاراشٹرا کی ساکن ہے جو دبئی سے ایک عام مسافر کی حیثیت سے یہاں پہنچی تھی۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ کسٹمس ایر انٹلیجنس یونٹ کے عہدیداروں نے تلاشی پر پتہ چلایا کہ اس خاتون ملازمہ نے 13کیلو وزنی سونے کے سلاخ جن کی مالیت 3.76 کروڑ روپئے تھی اپنے لباس میں چھپالیا تھا۔ اس کے نام کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

دوران تفتیش اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور سونے پر عائد کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی سے گریز کیلئے اس نے یہ قدم اٹھایا تھا۔ اس نے کہا کہ کسٹمس عہدیداروں سے بچ نکلنے کیلئے لباس میں سونا چھپایا گیا تھا۔اس سے کچھ دیر قبل قطر ایرویز کے طیارہ سے شمس آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہنچنے والی ایک مسافر فاطمہ شاہین کو گرفتار کرلیا گیا جب اس کی تلاشی کے دوران 78.30 لاکھ روپئے
مالیتی 2.7کیلو سونا برآمد ہوا۔

اس دوران امارات ایر لائنس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 9اپریل کو ایک واقعہ پیش آیا جس میں اس کی ایک مسافر EK526 طیارہ کے ذریعہ دبئی سے حیدرآباد پہنچی تھی جس کو غیر معلنہ مقدار میں سونا لانے کے جرم میں کسٹمس حکام نے گرفتار کرلیا ہے۔ امارات ایر لائنس نے اس ضمن میں تحقیقات کے دوران حیدرآباد کے کسٹمس حکام سے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT