Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد ایر پورٹ کی طرح سریکاکلم میں بھی ایرپورٹ کیلئے وقف اراضی !

شمس آباد ایر پورٹ کی طرح سریکاکلم میں بھی ایرپورٹ کیلئے وقف اراضی !

حیدرآباد۔/22اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ کی طرح سریکاکلم میں بھی ایک ایرپورٹ تعمیر کیا جارہا ہے اور اس کیلئے حکومت آندھرا پردیش بھی اسی طرح موقوفہ اراضی حاصل کررہی ہے جس طرح شمس آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ کیلئے موقوفہ اراضی حاصل کرلی گئی تھی۔ دوسری طرف شمس آباد انٹرنیشنل ایر

حیدرآباد۔/22اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ کی طرح سریکاکلم میں بھی ایک ایرپورٹ تعمیر کیا جارہا ہے اور اس کیلئے حکومت آندھرا پردیش بھی اسی طرح موقوفہ اراضی حاصل کررہی ہے جس طرح شمس آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ کیلئے موقوفہ اراضی حاصل کرلی گئی تھی۔ دوسری طرف شمس آباد انٹرنیشنل ایر پورٹ کیلئے حاصل کردہ اراضی پر مسجد عمر فاروق ؓ کا وجود تھا اسی طرح سریکاکلم کی اس موقوفہ اراضی پر قطب شاہی دور کی ایک قدیم تاریخی مسجد بھی ہے جو فی الوقت غیر آباد ہے۔ حکومت آندھرا پردیش موضع مسجد اگراہارم منڈل یاچرلہ تعلقہ پوندور کی ساری اراضی کو حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔ اس طرح زائد از 2000 ایکڑ قیمتی موقوفہ اراضی اور تاریخی مسجد اکبر کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

مقامی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ یہ مسجد بھی حیدرآباد میں تعمیر کردہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کی مسجد عمر فاروق ؓ کی طرح شہید کی جاسکتی ہے۔ سریکاکلم کے مسلمانوں کے ایک وفد نے آج دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی کے سربراہ عثمان بن محمد الحاجری کے ہمراہ ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب زاہد علی خاں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تمام تفصیلات سے واقف کرایا اور بتایا کہ سریکاکلم کے مسلمانوں میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہیں خوف ہے کہ حکومت موضع مسجد اگراہام اس کی مسجد اکبر اور قریبی مواضعات کو وہاں مسلم و غیرمسلم کی ملی جلی آبادی ہے، اپنے قبضے میں لے لے گی۔بتایا جاتا ہے کہ تلگو روزنامہ ’ ایناڈو‘ میں منڈل ریونیو آفیسر کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں حصول اراضی کیلئے مسجد اگراہارم سروے نمبر 37، مسجد کا تالاب سروے نمبر 50 اور موضع مسجد اگراہارم کے ایک اور حصہ ہی کا سروے نمبر 18ہے کا ذکر کیا گیاہے۔

TOPPOPULARRECENT