Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد ایر پورٹ کے لیے خصوصی بسوں کا انتظام

شمس آباد ایر پورٹ کے لیے خصوصی بسوں کا انتظام

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : شہر سے شمس آباد بین الاقوامی طیران گاہ کو جانے والے مسافرین کی سہولیات کے لیے عظیم تر حیدرآباد محکمہ عوامی حمل و نقل کی جانب سے 6 بسوں کا آغاز کیا جارہا ہے کیوں کہ شہر سے شمس آباد طیران گاہ جانے والے مسافرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور اسی مناسبت سے 6 اے سی بسوں کو چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ عوامی حمل و نقل کی جانب سے تاحال شہر سے 33 پشپک نامی بسیں چلائی جارہی ہیں اور اس تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے مختلف مقامات سے 6 اور فلور اے سی بسیں پیر سے چلائی جائیں گی اور شہر سے طیران گاہ تک چلائی جانے والی 33 بسوں میں 70-50 فیصد مسافرین کا اضافہ ہورہا ہے ۔ اور اس مناسبت سے محکمہ عوامی حمل و نقل کے عہدیداران نے شہر سے طیرانگاہ تک عوامی سفر کو آسان بنانے کے مقصد سے جدید بس روٹس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ اور عہدیداران نے طیرانگاہ تک جانے والے مسافرین کے لیے ایم 1 ، نامی جدید اے سی بسیں جو ایم 1 روٹ پر جے بی ایس اور ایم جی بی ایس ہوتے ہوئے شمس آباد طیرانگاہ پہونچیں گی یعنی یہ بسیں جوبلی بس اسٹانڈ سے نکل کر املی بن ، افضل گنج ، مدینہ بلڈنگ ، پرانا پل ، بہادر پورہ اور آرام گھر ہوتے ہوئے طیرانگاہ پہونچیں گی اور عہدیداران نے جوبلی اور املی بن بس اسٹانڈس سے علی الصبح 4 بجے سے بسوں کا سفر شروع ہوگا ۔ اور ہر 30 منٹ کے بعد ایک بس طیرانگاہ روانہ ہوگی جب کہ طیرانگاہ تا املی بن بس اسٹیشن کے لیے پہلی بس صبح 5-45 اور رات آخری بس 11-5 بجے دستیاب رہے گی اور بروز پیر سے شروع ہونے والی 6 لو فلور اے سی بسوں کو رانی گنج ڈپو 2 کی جانب سے چلایا جارہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT