Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد ایس او ٹی کی کارروائی ، گٹکھا اور زردے کے پیاکٹس ضبط

شمس آباد ایس او ٹی کی کارروائی ، گٹکھا اور زردے کے پیاکٹس ضبط

شمس آباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : شمس آباد ایس او ٹی نے میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن حدود میں واقع سری رام کالونی بدویل میں ایک کرانہ دکان بالاجی کرانہ میں دھاوا کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پولیس کے حوالہ کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب نینارام 30 سالہ بالاجی کرانہ دکان میں گٹکھا اور زردے فروخت کررہا تھا اس کے قبضہ سے ساگر کے 210 پیاکٹس ، بی بی کے 40 ، ایس آر I زردہ کے 215 پیاکٹس ، گولڈ جی I زردہ کے 50 پیاکٹس ، ڈیلکس مکس گٹکھا کے 40 پیاکٹس ، ردرا زردہ کے پانچ ، بھاسکر زردہ کا ایک پیاک ، ویمل وی I کے 10 پیاکٹس ، الوک زردہ کے چار ، بہوبلی چار ، آر آر زردہ 10 ، گولڈ 69 پیاکٹس شامل تھے ۔ تمام اشیاء کو ضبط کرتے ہوئے میلار دیو پلی پولیس کے حوالہ کردیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT