Thursday , January 24 2019

شمس آباد حج ٹرمنل پر آج نماز جمعہ کے خصوصی انتظامات

اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی کی نمائندگی پر جی ایم آر کی رضا مندی
حیدرآباد۔/15اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حجاج کرام کے قافلوں کی واپسی کے پیش نظر حج ٹرمنل اور اس کے باہر کل 16اکٹوبر کو نماز جمعہ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے اس سلسلہ میں جی ایم آر حکام سے نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو دوسری فلائیٹ تقریباً ڈھائی بجے دن حیدرآباد پہنچے گی لہذا حجاج کرام کیلئے نماز جمعہ کی ادائیگی کا انتظام کیا جائے۔ جی ایم آر حکام نے اس تجویز سے اتفاق کیا اور حجاج کرام اور ان کے رشتہ داروں کیلئے نماز جمعہ کا علحدہ انتظام کیا گیا۔ نماز جمعہ 3:15بجے ادا کی جائے گی تاکہ ڈھائی بجے پہنچنے والے تمام حجاج کرام نماز جمعہ ادا کرسکیں۔ حجاج کرام اور ان کے رشتہ داروں کیلئے وضو اور نماز کے علحدہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ جی ایم آر حکام نے یقین دلایا کہ وزیٹرس کیلئے دھوپ سے بچنے کیلئے خصوصی شیڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT