Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد سے ایک لڑکا لاپتہ

شمس آباد سے ایک لڑکا لاپتہ

شمس آباد /18 اگست ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ جھنڈہ چوراستہ سے ایک لڑکا لاپتہ ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب کتہ ریونت ریڈی 18 سالہ ساکن جھنڈہ چوراستہ شمس آباد کل صبح اپنے مکان سے بغیر کسی اطلاع کے باہر گیا اور واپس نہیں آیا ۔ افراد خاندان نے تمام مقامات پر تلاش کرنے کے بعد بھی اس کا کوئی پتہ نہیں چلا جس کے بعد اس کے والد کرشنا ریڈی نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی ۔ شمس آباد آر جی آئی اے سب انسپکٹرہری پرساد ریڈی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی بھی کو اس لڑکے کے متعلق معلومات ہوتو فون نمبر 9491039033 پر اطلاع کریں ۔
سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک
حیدرآباد /18 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے حدود بالانگر اور شاہ میر پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 24 سالہ رسول صاحب جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ گلبرگہ کرناٹک کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل رات تقریباً 9.30 بجے بالانگر چوراہے پر سڑک عبور کرنے کے دوران ایک تیز رفتار ڈی سی ایم کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق کل رات ایک خانگی بس کی زد میں آکر دو ساتھی ہلاک ہوگئے ۔ جو موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔پولیس ذرائع کے مطابق 46 سالہ راج کمار اور 30 سالہ سنتوش کمار جو پیشہ سے مزدور تھے ۔ کل رات موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ایک خانگی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق راج کمار ترکاپلی اور سنتوش کمار بلارم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT