Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد سے ایک لڑکی لاپتہ

شمس آباد سے ایک لڑکی لاپتہ

شمس آباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ سے ایک لڑکی لاپتہ ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب لاونیا 20 سالہ ساکن رالہ گوڑہ شمس آباد جو خانگی کمپنی میں ملازمت کر رہی تھی ۔ 12 اکٹوبر کو صبح دس بجے کام کیلئے روانہ ہوئی اور واپس نہیں آئی ۔ کمپنی اور رشتہ داروں کے پاس معلومات کرنے پر بھی اس کا کوئی پتہ نہیں چلا جس کے بعد اس کے رشتہ داروں نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن پہونچکر لاونیا کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے کوئی بھی اطلاع ملنے پر فون نمبر 8331013207 پر اطلاع کرنے کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT