Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد سے ایک نوجوان لاپتہ

شمس آباد سے ایک نوجوان لاپتہ

شمس آباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں واقع جی ایم آر ورا لکشمی فاونڈیشن سے ایک نوجوان لاپتہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب گنیش 21 سالہ ساکن سری رام نگر کالونی رامنتا پور اپل جو جی ایم آر ورا لکشمی فاونڈیشن میں 45 روزہ اے سی میکانک کورس کررہا تھا ۔ 15 مئی کو گھر جانے کے لیے روانہ ہوا اور واپس نہیں آیا ۔ گنیش کے والد تروپتیلہ نے تمام مقامات پر تلاش کرنے کے بھی کوئی پتہ نہ چلنے کے بعد شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی ۔ سرینواس سب انسپکٹر نے مقدمہ درج کرتے ہوئے گنیش کے متعلق معلومات ملنے پر فون نمبر 8331013207 پر اطلاع کرنے کی اپیل کی ۔۔

رین بازار میں ایک شخص کی مشتبہ موت
حیدرآباد ۔ /19 مئی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 46 سالہ لطیف جو پیشہ سے آر ٹی سی ملازم بتایا گیا ہے ۔ آفیسرس کالونی علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص کی بیوی مائیکے گئی تھی اور یہ شخص اپنی بیوی سے ملاقات کے لئے گیا تھا کہ اچانک گرپڑا اور اس کی صحت خراب ہوگئی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ رین بازار پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT