Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد سے چھ سالہ بچہ لاپتہ

شمس آباد سے چھ سالہ بچہ لاپتہ

شمس آباد۔/3مارچ، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ آر بی نگر سے ایک چھ سالہ بچہ لاپتہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب سامیا ساکن آربی نگر شمس آباد نے آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ان کا لڑکا چھ سالہ پرساد جو آنگن واڑی اسکول میں تعلیم حاصل کررہا تھا کل صبح سات بجے گھر کے سامنے کھیل رہا تھا کچھ دیر بعد غائب ہوگیا۔ اسکول اور دیگر مقامات پر اسے تلاش کرنے کے بعد بھی اس کا کوئی پتہ نہیں چلا جس کے بعد اس نے آج پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر ویریشم نے مقدمہ درج کرلیا اور عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی شخص کو اس بچہ کی اطلاع ملے تو وہ فون نمبر8331013230 پر اطلاع کریں۔

TOPPOPULARRECENT