Wednesday , November 14 2018
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد میں آنگن واڑی سنٹر کا افتتاح

شمس آباد میں آنگن واڑی سنٹر کا افتتاح

شمس آباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ سنجے واڑہ میں آنگن واڑی سنٹر کا افتتاح شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر راچا ملاسدیشور نے کہا کہ سماج میں ہر ایک کو تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے ۔ تعلیم کے ذریعہ ہی ترقی ممکن ہے ۔ آج کے جدید سائنسی دور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی تعلیم اور کھیل کود میں بھی حصہ لینے کی ضرورت ہے ۔ آنگن واڑی سنٹرس کے ذریعہ غریب بچوں کو تعلیم فراہم کروائی جارہی ہے ۔ سرپنچ نے کہا کہ شمس آباد کی ترقی کے لیے وہ ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں ۔ شمس آباد کے تمام محلات کو کرشنا ندی کے پانی کی سربراہی کے لیے کام کا آغاز ہوچکا ہے اور بہت جلد ہی کام کی تکمیل بھی کرلی جائے گی اور اس کام کی تکمیل کے بعد شمس آباد پولیس اسٹیشن تا بس اسٹانڈ تک روڈ کی تعمیر کے کام کا آغاز ہوگا ۔ اس موقع پر گرام پنچایت اگزیکٹیو آفیسر شیام سندر ، سید رفیع الدین قادری کانگریس میناریٹی سیل منڈل صدر ، دیپا ، سری لتا ، نانم نریش گرام پنچایت ممبرس ، نند راج گوڑ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT