Saturday , December 15 2018

شمس آباد میں اسٹریٹ لائیٹس کا سرپنچ کے ہاتھوں افتتاح

شمس آباد ۔ /21 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد میں واٹر اسٹوریج کیلئے دھرما سائی ٹرسٹ کی جانب سے دو ہزار گز اراضی دی گئی تھی جس پر واٹر ٹینک کے کام کا آغاز ہوچکا ہے اور بہت جلد یہ کام مکمل کرلیا جائے گا ۔ شمس آباد گرام پنچایت کی جانب سے پرکاش نگر کالونی سے دھرما سائی مندر تک اسٹریٹ لائیٹس ڈالے گئے ۔ جس کا افتتاح سرپنچ رچاملاسدیشور کے ہاتھوں کیا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دھرما سائی ٹرسٹ کی جانب سے دو ہزار گز اراضی پانی کے لئے دی گئی اور یہ پانی کرشنا ندی سے یہاں جمع ہوکر پورے شمس آباد گرام پنچایت کو سربراہ کیا جائے گا جس سے پانی کا مسئلہ مکمل حل ہوجائے گا ۔اس موقع پر گرام پنچایت ایگزیکٹیو آفیسر شیام سندر ، کلم نرسمہا گوڑ ، نندراج گوڑ ، سندیپ گوڑ ، نانم نریش ، دنو کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT