Wednesday , December 12 2018

شمس آباد میں ایک ہی دن میں 15مکانات میں سرقہ ‘ پولیس بے بس

شمس آباد۔23جون ( سیاست نیوز) شمس آباد میں گذشتہ ایک ماہ سے مسلسل سرقہ کی وارداتوں سے عوام میں خوف پیدا ہوگیا ہے ۔ کل رات آر جی نگر میں 15مکانات میں سرقہ کی وارداتیں پیش آئیں ۔ تفصیلات کے بموجب آر جی نگر میں جو زیادہ تر لوگ ایئرپورٹ میں ملازمت کرتے ہیں ان کے مکانات میں سرقہ کی وارداتیں پیش آرہی ہیں ۔ شمس آباد ڈی سی پی آفس کے بالکل قریب کے علاقہ آر جی نگر میں ہی سرقہ کی وارداتیں پیش آرہی ہیں جس سے پولیس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔ سارقوں کے آگے شمس آباد آر جی آئی پولیس بے بس نظر آتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس وارداتوں میں لاکھوں روپیوں کے زیورات و رقم کا سرقہ ہوا ہے ۔ ایک ماہ کے اندر تقریباً 75مکانات میں سرقہ کی وارداتیں پیش آچکی ہیں ۔ مسلسل وارداتوں سے مکینوں اور پولیس کی راتوں کی نیند حرام ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT