Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد میں بعد نماز جمعہ امن ریالی کا اہتمام

شمس آباد میں بعد نماز جمعہ امن ریالی کا اہتمام

شمس آباد /13 ستمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں بعد نماز جمعہ روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم کے خلاف امن ریالی نکالی جارہی ہے ۔ ریالی کا آغاز جامع مسجد تا تحصیلدار آفس تک نکالی جائے گی اور شمس آباد تحصیلدار کو یادداشت پیش کی جائے گی ۔ شمس آباد کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ اس امن ریالی میں شرکت کرتے ہوئے ریالی کو پرامن اختتام کریں اور ساتھ ہی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں ۔

مسلم لیگ کا یوم شہدائے پولیس ایکشن
حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( راست ) : آل انڈیا مسلم لیگ تلنگانہ کے بموجب 17 ستمبر 1948 کو ریاست حیدرآباد کو ختم کرنے کے لیے پولیس ایکشن کا پر فریب نام دے کر فوج کشی کے ذریعہ لاکھوں مسلمان مرد ، خواتین و بچوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ۔ ان شہداء کی یاد میں 17 ستمبر کو یوم برسی کے موقع پر شہر کی تاریخی مکہ مسجد میں بعد نماز عصر قرآن خوانی و دعا مغفرت ہوگی اور بعد نماز مغرب 7-30 بجے شام اردو گھر مغل پورہ میں جلسہ منعقد ہوگا ۔ نگرانی محمد عبدالستار مجاہد صدر پولیس ایکشن میموریل کمیٹی کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT