Saturday , December 15 2018

شمس آباد میں تین موبائیل اسٹورس میں سرقہ

15 لاکھ روپئے مالیتی 142 سیل فونس کا سرقہ

شمس آباد ۔ 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد میں آر جی آئی پولیس اسٹیشن حدود میں آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں تین موبائیل اسٹورس میں سرقہ کی واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد میں بس اسٹانڈ کے قریب واقع اسمارٹ موبائیلس اسٹور میں 7 لاکھ روپئے مالیتی 72 سیل فونس، ایشاپلی انٹرپرائزس میں 3 لاکھ مالیتی 30 سیل فونس اور آر کے موبائیلس میں 5 لاکھ روپئے مالیتی 40 فونس کا نامعلوم سارقین نے شٹرس توڑ کر سرقہ کیا۔ سرقہ کی تمام واردات سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوچکی ہے جن میں تین افراد سرقہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ آج صبح تقریباً 3 بجکر 45 منٹ پر دکان کا شٹر توڑ کر تین سارقین اسٹور میں داخل ہوئے اور تمام سیل فونس کو تھیلوں میں بھر کر فرار ہوگئے۔ الیکشن کی رات ہونے کی وجہ سے پولیس جو دو دنوں سے بندوبست میں تھے، الیکشن کی رات انہیں بہترین موقع فراہم ہوا جس میں وہ سرقہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT