Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد میں جیوتی راؤ پھولے کو سیاسی قائدین کا خراج

شمس آباد میں جیوتی راؤ پھولے کو سیاسی قائدین کا خراج

شمس آباد ۔ /11 اپریل (سیاست نیوز) جیوتی راؤ پھولے کی 192 ویں سالگرہ کے موقع پر شمس آباد اور راجندر نگر میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ شمس آباد میں کانگریس اور ٹی آر ایس قائدین نے علحدہ پروگرامس میں پورٹریٹ پر گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ راجندر نگر میں ٹی آر ایس قائدین نے ان کے مجسمہ پر پھول چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا ۔ شمس آباد کانگریس قائدین میں چکلا ایلیاء منڈل صدر ، بی ستیش ضلع پریشد ممبر ، وائی سدیشور سلطان پلی سرپنچ ، اروند کمار ایم پی ٹی سی ممبر کے علاوہ دیگر افراد شریک تھے ۔ ٹی آر ایس قائدین میں کے چندرا ریڈی منڈل صدر ، مہندر ریڈی پی اے سی ایس چیرمین ، موہن راؤجنرل سکریٹری ، کے سرینواس ، میلارم سدرشن ، بی رتنم ، وینکٹ ریڈی ، ملیش ، سورلو ، وینکٹیش وغیرہ موجود تھے ۔ راجندر نگر میں راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ ، عطاپور کارپوریٹر آروجیہ ، راجندر نگر ڈیویژن نائب صدر سید مزمل احمد و دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT