Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد میں دوہرے قتل کا معمہ حل

شمس آباد میں دوہرے قتل کا معمہ حل

تین افراد گرفتار ، سائبر آباد کمشنر سی وی آنند کی پریس کانفرنس

تین افراد گرفتار ، سائبر آباد کمشنر سی وی آنند کی پریس کانفرنس

شمس آباد ۔ 14 ۔ اپریل (سیاست نیوز) شمس آباد میں 24 مارچ کی صبح انڈیا انفولائین فینانس لمٹیڈ میں ہوئے دوہرے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا ۔ سائبر آباد کمشنر سی وی آنند نے پریس میٹ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 23 اور 24 مارچ کی رات کو راجا ملا راکیش اور اس کے دو ساتھیوں نے ڈکیتی کرنے کے ارادے سے انڈیا انفولائین فینانس لمٹیڈ شمس آباد میں داخل ہوئے ، ڈکیتی کو ناکام کرنے کیلئے واچ مین شنکریا 55 سالہ اور اس کا دوست ایس جیاپا نے تینوں کو روکنے کی کوشش کی جن پر تینوں نے ملکر چاقو اور آہنی سلاخ سے دونوں پر حملہ کر کے قتل کردیا اور راہ فرار اختیار کی۔ تفصیلات کے بموجب راچاملا راکیش 24 سالہ ساکن سدانتی شمس آباد جو اکثر IIFC میں جایا کرتا تھا، اس نے تقریباً آٹھ مرتبہ یہاں کا معائنہ کیا جہاں پر اکثر رقم کی لین دین کو دیکھتے ہوئے اس نے اپنے دونوں ساتھیوں کے سری سیلم الیاس ، گنیش الیاس ببلو ، الیاس نمنی 18 سالہ ساکن شمس آباد متوطن نظام آباد اور وکاس مہتا 20 سالہ ساکن شمس آباد متوطن اترپردیش کے ساتھ منصوبہ بناتے ہوئے مختلف مکانات سے چاقو ، منکی کیاپ خریدا اور راکیش اپنے گھر سے سلاخ لایا ، تینوں نے پلسر گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے IIFL میں 23 اور 24 مارچ کی رات ڈکیتی کی کوشش روکنے پر قتل کر کے فرار ہوگئے ۔ کمپنی کے رجسٹر کو حاصل کر کے تحقیقات کرنے پر آ ٹھ مرتبہ راچاملا راکیش کا نام آیا جس کے بعد اسے حراست میں لیکر تفتیش کرنے پر اس نے اقبال جرم کرلیا۔ راچاملا راکیش 2009 ء میں لالہ گوڑہ پولیس اسٹیشن میں قتل کے مقدمہ میں ملوث ہے، اس کے علاوہ شمس آباد میں تین جائیدادوں کے تنازعات میں ملوث ہے۔ سائبرآباد کمشنر سی وی آنند نے بتایا کہ شمس آباد ڈی سی پی رمیش نائیڈو اور ان کی ٹیم نے وحشیانہ قتل کے معمہ کو حل کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT