Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد میں سارق گرفتار ، ڈھائی تولہ سونا ضبط

شمس آباد میں سارق گرفتار ، ڈھائی تولہ سونا ضبط

شمس آباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) شمس آباد بس اسٹانڈ کے قریب یکم فروری کی صبح ایک کار حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک خاتون کے گلے سے زیورات کا سرقہ کرلیا گیا تھا ۔ تفصیلات کے بموجب مہیش اور اسکی ماں ساکن شمس آباد کسی تقریب میں جاکر شمس آباد آرہے تھے کہ بس اسٹانڈ کے قریب کار حادثہ کا شکار ہوگئی اور سوئفٹ کار روڈ ڈیوائڈر پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں دونوں ماں اور بیٹا زخمی ہوگئے تھے ۔ سڑک پر چلنے والے افراد نے آکر انہیں نکالنے کی کوشش کی اور کچھ دیر میں پولیس بھی آگئی تھی ۔ اسی دوران بی سری سیلم 32 سالہ ساکن محبوب نگر نے خاتون کے گلے سے زیورات کا مبینہ طور پر سرقہ کرکے فرار ہوگیا تھا ۔ مہیش کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا ۔ آج صبح ایک شخص کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھ کر پولیس نے پوچھ تاچھ کی ۔ جس میں اس نے اپنا جرم قبول کرلیا ۔ سری سیلم کے قبضہ سے ڈھائی تولہ سونا برآمد کرلیا گیا ۔ انسپکٹر کرائم ایس این جاوید کی قیادت میں سب انسپکٹر کرائم وینکٹیشور نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT