Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد میں سوائن فلو بیداری مہم ریالی

شمس آباد میں سوائن فلو بیداری مہم ریالی

شمس آباد۔ 10 فروری (سیاست نیوز) شمس آباد یونانی دواخانہ کی جانب سے سوائن فلو بیداری مہم نکالی گئی۔ شمس آباد سرپنچ راچاملا سدشیور نے ریالی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ شمس آباد یونانی دواخانہ کی جانب سے 500 سے زائد ماسک تقسیم کئے گئے اور دوا بھی تقسیم کی گئی۔ شمس آباد ضلع پریشد ہائی اسکول میں سوائن فلو بیداری پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فہیم الدین انصاری سینئر میڈیکل آفیسر یونانی نے کہا کہ سوائن فلو سے بچنے کی صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جانا چاہئے اور روزانہ پانی کا استعمال کثرت سے کرنا چاہئے۔ کوئی بھی چیز کھانے سے قبل ہاتھ صابن سے دھوئیں اور ترکاری اور میوے کے استعمال کو لازمی بنانے کی ضرورت ہے۔ شراب نوشی اور سگریٹ نوشی سے پرہیز بھی ضروری ہے۔ انسان کو صحت مند رہنے کیلئے جسمانی ورزش کرنی چاہئے جس سے دوران خون بہتر رہتا ہے اور تمام بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ سوائن فلو سے بچنے کیلئے زندہ طلسمات بھی بہتر ہے۔ اس موقع پر ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر پرشوتم، شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور، محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ کے علاوہ اسکولی طلباء وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT