Tuesday , April 24 2018
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد میں عادی سارق گرفتار ، پانچ بائیک ضبط

شمس آباد میں عادی سارق گرفتار ، پانچ بائیک ضبط

شمس آباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پانچ بائیکوں کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب چاکلی سائی کمار 23 سالہ ساکن کواگوڑہ شمس آباد کو کرائم ٹیم نے شک کی بنیاد پر گرفتار کرکے تفتیش کرنے پر اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے پانچ مقامات شمس آباد میں ترکاری مارکٹ آر جی نگر شمس اباد اور میر پیٹ پولیس اسٹیشن اور ناگرجنا ساگر حدود سے ایک بائیک کا سرقہ کیا ۔ شمس آباد ڈی آئی داسرو نائیک نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے عوامی تحویل میں بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT