Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد میں نامعلوم شخص کی نعش دستیاب

شمس آباد میں نامعلوم شخص کی نعش دستیاب

شمس آباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں الکٹرک سب اسٹیشن کے قریب ایک شخص کی نعش دستیاب ہوئی ۔ محمد ناصر سب انسپکٹر آر جی آئی پولیس کے بموجب 25 تا 30 سالہ نامعلوم شخص جس کے جسم پر نیلے رنگ کا پینٹ اور بیگنی رنگ کا شرٹ ہے سب اسٹیشن کے قریب اس کی نعش پائی گئی ۔ تفصیلات حاصل کرنے پر اطراف کے لوگوں نے بتایا کہ چند دن سے وہ یہاں بھیک مانگ رہا تھا ۔ محمد ناصر نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض شناخت دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا اور عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی بھی شخص اس کی معلومات ہو تو فون نمبر 9491039173 پر اطلاع کریں ۔۔

شراب نوشی کے دوران ایک شخص کی مشتبہ موت
شمس آباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع نرکھوڈہ میں ایک شخص گاڑی پر ہی فوت ہوگیا ۔ محمد خلیل پاشاہ سب انسپکٹر شمس آباد پولیس اسٹیشن نے بتایا کہ ڈی راگھا ویندر 30 سالہ پیشہ بزنس ساکن نرکھوڈہ 28 ستمبر کو گھر سے پٹرول لانے کے لیے نکلا اور واپس نہیں آیا ۔ 29 ستمبر کو کسی نے اس کی بیوی کو بتایا کہ وہ گاڑی پر مرا ہوا ہے اور پولیس کو بھی اطلاع دی ۔ شمس آباد سب انسپکٹر محمد خلیل پاشاہ فورا مقام پر پہنچ کر معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ وہ گاڑی پر بیٹھ کر مبینہ طور پر شراب نوشی کررہا تھا ۔ اس دوران وہ فوت ہوگیا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT