Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد میں نوجوان کا قتل

شمس آباد میں نوجوان کا قتل

شمس آباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں بس اسٹانڈ کے قریب ایک نوجوان کے قتل کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب مدھو 32 سالہ ساکن برہمن واڑی شمس آباد کل رات تروملا وائین کے قریب شراب نوشی کرتے ہوئے بیٹھا تھا کہ اچانک ایک 25 تا 30 سالہ نامعلوم شخص آیا اور اس کے سر پر وزنی پتھر سے دو مرتبہ حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا اور فرار ہوگیا ۔ مدھو جو ایرپورٹ کارگو میں ملازمت کرتا تھا جو شراب کا عادی بھی تھا ۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے نامعلوم شخص کی تلاش شروع کردی ۔۔

TOPPOPULARRECENT