Thursday , April 19 2018
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد میں ٹرافک کے بھاری چالانات سے عوام کو مشکلات

شمس آباد میں ٹرافک کے بھاری چالانات سے عوام کو مشکلات

شمس آباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : محمد تاج بابا ، شمس آباد ٹاون کانگریس میناریٹی سیل صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرافک پولیس بھاری چالانات کے ذریعہ عوام پر زائد بوجھ ڈال رہی ہے ۔ ای چالانات سے عوام کو کافی مشکلات پیش آرہی ہے ۔ ٹو وہیلرس سوار کو بغیر ہیلمٹ کے اور نو پارکنگ کے نام پر چالانات ہورہے ہیں لیکن انہیں اس کا پتہ ہی نہیں چل رہا ہے ۔ ٹرافک پولیس جب کبھی انہیں پکڑ کر چالانات چیک کرتی ہے تب ہی انہیں پتہ چل رہا ہے کہ ان کی گاڑی پر کتنے چالانات ہیں ۔ فور وہیلرس کو آوٹر رنگ روڈ پر اوور اسپیڈ کے چالانات بھی کافی زیادہ ہورہے ہیں ۔ ایک ایک چالان 1400 روپئے کے کررہے ہیں ۔ بغیر سیٹ بلٹ و دیگر وجوہات بتاکر بھی ٹو اور فور وہیلرس کو بھاری چالانات کررہے ہیں ۔ چالانات کے ذریعہ کثیر رقم بائیک سوار اور کار ڈرائیورس سے وصول کی جارہی ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ اس سلسلہ میں غور کرتے ہوئے چالانات کی رقم میں کمی کریں جس سے عوام کو کچھ حد تک راحت مل سکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT