Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد میں پلس پولیو پروگرام کا انعقاد

شمس آباد میں پلس پولیو پروگرام کا انعقاد

شمس آباد ۔ /17 جنوری (سیاست نیوز) گرام پنچایت شمس آباد میں شمس آباد سرپنچ راچاملا سدیشور نے پولیو ڈراپس ڈالکر پروگرام کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے جیسا بھی پولیو خوراک پلائی جاتی ہے پانچ سال سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کو خوراک پلائی جائے تاکہ پولیو کے مرض سے محفوظ رہا جاسکے ۔ گزشتہ کئی سالوں سے حکومت کی جانب سے پروگرامس کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے پولیو کوئی بھی بچہ متاثر نہیں ہورہا ہے اور ہر شخص کی ذمہ داری بھی ہے کہ اپنے بچوں کے علاوہ جہاں بھی کم عمر بچے ہو ان کے والدین کو بتائیے کہ پولیو کے خوراک کے استعمال سے کیا فائدہ پہنچتا ہے ۔ اس موقع پر کلم نرسمہا ٹاؤن صدر ، بھاسکر ریڈی ، نریش ، نندراج گوڑ ، سرینواس ریڈی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT