Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد میں چار رکنی ٹولی گرفتار،کار ‘ نقد رقم و سیل فون ضبط : محمد شفیع الدین ڈی آئی کا بیان

شمس آباد میں چار رکنی ٹولی گرفتار،کار ‘ نقد رقم و سیل فون ضبط : محمد شفیع الدین ڈی آئی کا بیان

 

شمس آباد ۔ /21 ستمبر ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع پالماکول کے قریب ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی ۔ مسٹر محمد شفیع الدین انسپکٹر کرائم شمس آباد نے بتایا کہ یکم ستمبر کو سباوت نریندر نائیک ‘ رمیش نائیک ‘ بھانو پرکاش اور تروپتی راجو ساکن چرلہ پلی نے ایک منصوبہ کے تحت سوفٹ ڈیزائر کار نمبر TS08UA4252 خریدنے کے بہانے سے ایک شخص سے حاصل کرتے ہوئے شراب نوشی کرکے آرام گھر پہنچے جہاں انہیں شیخ شاہ ولی 20 سالہ نوجوان نے پدوٹور کڑپہ ضلع کیلئے کار میں بیٹھ گیا ۔ کچھ فاصلہ طئے کرنے کے بعد کار میں ڈیزل کیلئے تین سو روپئے مانگے جس پر شیخ شاہ ولی نے انہیں دیا اور اس کے پاس موجود چالیس ہزار روپئے دیکھ کر کار میں موجود چاروں کی نیت خراب ہوگئی اور پالماکول کے قریب برج گڈہ تانڈہ کے سنسنان علاقہ میں لے جاکر اسے شدید زدوکوب کرتے ہوئے سیل فون اور 39,200 روپئے چھین کر فرار ہوگئے ۔ شیخ شاہ ولی کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے چاروں ڈکیتیوں کو کل رات گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے کار ‘ سیل فون اور پندرہ ہزار روپئے برآمد کرتے ہوئے آج عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT