Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد میں چیف منسٹر کا پتلا نذر آتش

شمس آباد میں چیف منسٹر کا پتلا نذر آتش

شمس آباد ۔ /14 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد میں کانگریس قائدین نے ارکان اسمبلی کی معطلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چیف منسٹر کا پتلا نذر آتش کیا گیا ۔ اس موقع پر وینو گوڑ پردیش کانگریس کمیٹی ممبر نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے روزانہ کوئی نہ کرئی بہانہ ڈھونڈ رہی ہے ۔ سوامی گوڑ اتفاقی طورپر زخمی ہوئے انہیں جبراً دواخانہ میں شریک کرواکر حکومت کانگریس کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ۔ راچاملاسدیشور سرپنچ نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت کانگریس کی بڑھتی مقبولیت اور 2019 ء انتخابات کو دیکھتے ہوئے روزانہ کوئی نہ کوئی ڈرامہ کررہی ہے ۔ 2019 ء انتخابات میں ناکامی کا ڈر حکومت کو ابھی سے ہونے لگا ۔ اس موقع پر شنکر ریڈی کانگریس ٹاؤن صدر ، محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، کلم نرسمہا گوڑ ،نندراج گوڑ سریدھر یادو ، نریش کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT