Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد میں کانگریس قائدین کا ٹی آر ایس حکومت کے خلاف احتجاج

شمس آباد میں کانگریس قائدین کا ٹی آر ایس حکومت کے خلاف احتجاج

شمس آباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست بھر میں آج حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چلو اسمبلی پروگرام کو پولیس نے ناکام بنادیا ۔ شمس آباد میں پولیس نے کل رات سے ہی کانگریس قائدین کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ آج صبح بی ستیش کانگریس منڈل صدر و ضلع پریشد ممبر اور شنکر ریڈی ٹاون صدر کی قیادت میں بس اسٹانڈ چوراہے پر حکومت کے خلاف کے سی آر ڈاؤن ڈاؤن کے نعرے لگائے ۔ شمس آباد سے کئی قائدین بسوں اور آٹوز کے ذریعہ گاندھی بھون پہنچنے میں کامیاب بھی ہوئے ۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ نئی حکومت ریاست کی باگ دوڑ سنبھالنے میں ناکام ہوچکی ہے اور کے چندر شیکھر راؤ کو فوراً استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی کہا کہ 2019 انتخابات میں کانگریس اقتدار حاصل کرے گی ۔ تب ہی عوام اور کسانوں کے مسائل حل ہوں گے ۔ گرفتار شدہ قائدین میں بی ستیش کانگریس منڈل صدر ، شنکر ریڈی ٹاون صدر ، چکلہ ایلیا منڈل صدر ، شرون کمار گوڑ ڈی سی ایم ایس چیرمین ، نریندر ساتیا ایم پی ٹی سی ممبر کے علاوہ یوتھ کانگریس اور این ایس ایس یو آئی طلباء بھی موجود تھے ۔ آج دوپہر انہیں رہا کردیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT