Monday , May 28 2018
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد میں کانگریس قائدین گرفتار

شمس آباد میں کانگریس قائدین گرفتار

شمس آباد ۔ /14 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد پولیس نے کانگریس قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ ستیش ضلع پریشد ممبر و کانگریس منڈل صدر ، چکلہ ایلیاء منڈل صدر ، ترون کمار گوڑ ڈی سی ایم ایس چیرمین ، انجنیلو ، مہیش و دیگر قائدین کو گرفتار کیا گیا ۔ پی کارتک ریڈی چیوڑلہ پارلیمانی انچارج نے شمس آباد پولیس اسٹیشن پہنچ کر کانگریس قائدین سے ملاقات کی ۔ کارتک ریڈی نے کہا کہ حکومت کانگریس سے خوف کھاکر ارکان اسمبلی کو معطل کراتے ہوئے اسمبلی سیشن کو من مانی جاری رکھنے کی کوشش کررہی ہے ۔ ٹی آر ایس کی ناکامی عوام کے سامنے آچکی ہے ۔ جس سے حکومت خوف زدہ ہوکر کانگریس پر کارروائی کررہی ہے ۔ سوامی گوڑ پر حملہ کی جانچ کرنے کے بجائے پورے کانگریس قائدین کو معطل کرنا صاف ظاہر ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT