شمس آباد میں 60 شی ٹیموں کی تشکیل

شمس آباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد کمشنر سی وی آنند نے خواتین کی حفاظت کے لیے سائبر آباد میں 60 شی (SHE) ٹیموں کی تشکیل دی ۔ ایک ٹیم کی قیادت غوث خاں راجندر نگر ٹرافک سب انسپکٹر کررہے ہیں ۔ غوث خاں نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے خواتین کی حفاظت کے لیے شی ٹیم کی تشکیل دی ۔ شی ٹیم راجندر نگر اور شمس آباد کے علاقوں خاص کر بس اسٹاپس پر کارروائی کرتے رہیں گی ۔ ان کے ہمراہ دو کانسٹبلس اور دو خواتین کانسٹبلس بھی موجود رہیں گے ۔ جو مختلف مقامات پر نگاہ رکھتے ہوئے خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے یا پھر خواتین کی فوٹو اور ویڈیو گرافی کرنے والے نوجوانوں کو کیمرہ میں قید کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا جائے گا اور انہیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر کے ان کے والدین کو طلب کر کے کونسلنگ کی جائے گی ۔ 18 سال سے کم عمر لڑکوں کی کونسلنگ کے بعد انہیں عدالتی تحویل میں دیتے ہوئے انہیں چالان کر کے چھوڑ دیا جائے گا ۔ 18 سال سے زائد عمر طلبا یا کوئی اور شخص ہو تو اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جائے گا ۔ کم عمر لڑکوں کو مسلسل تین ہفتوں تک پولیس اسٹیشن میں حاضری دینی پڑے گی ۔ غوث خاں نے بتایا کہ اب تک کئی مقدمات درج کئے جاچکے ہیں ۔ جس میں ایک گورنمنٹ ٹیچر بھی شامل ہیں ۔ غوث خاں نے بتایا کہ سائبر آباد کمشنر ہر ہفتہ کو کونسلنگ پروگرام منعقد کررہے ہیں ۔ سی وی آنند اور ڈپٹی کمشنر سائبر آباد راما راجیشوری خواتین کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ۔ جس کے تحت کالجس میں بھی کونسلنگ پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT