Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد پولیس اسٹیشن تا بس اسٹانڈ روڈ کا کوئی پرسان حال نہیں

شمس آباد پولیس اسٹیشن تا بس اسٹانڈ روڈ کا کوئی پرسان حال نہیں

شمس آباد ۔ 23 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد پولیس اسٹیشن تا بس اسٹانڈ روڈ کئی ماہ سے خستہ حالت میں ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ آر اینڈ بی روڈ ہونے کی وجہ سے گرام پنچایت سے کام نہیں کروایا جاسکتا۔ اگر آر اینڈ بی گرام پنچایت کو روڈ کی تعمیر کی اجازت بھی دیدے تو گرام پنچایت میں فنڈس کی کمی ہے تقریباً ایک کیلو میٹر روڈ کی تعمیر کیلئے 70 لاکھ روپئے کا خرچ ہے۔ شمس آباد سرپنچ راچاملا سدیشور نے جنرل باڈی اجلاس میں کئی مرتبہ رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کو یادداشت پیش کی اور ہر وقت وہ تعمیر کرنے کا تیقن دے رہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے کئی مرتبہ مقامی افراد نے احتجاج کیا اور یادداشتیں پیش کرچکے ہیں۔ ہر وقت رکن اسمبلی روڈ کی تعمیر کاتیقن دیکر 15 تا ایک ماہ کا وقت کہتے ہوئے عوام اور قائدین کو بھروسہ دے رہے ہیں لیکن کوئی عملی کام نہیںکیا جارہا ہے۔ چند دنوں قبل نوجوانوں نے روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے بس اسٹانڈ چوراہے کے قریب موجودہ ہولڈنگ پر چڑھ گئے اور رکن اسمبلی کو طلب کرتے ہوئے روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کا مطالبہ کیا اس کے باوجود بھی روڈ کی تعمیر نہیں کی گئی۔ اس روڈ سے روزانہ عوام حیدرآباد کیلئے سفر کرتے ہیں اور اطراف مواضعات کے عوام سرکاری دواخانہ میں علاج کیلئے اس روڈ کا استعمال کرتے ہیں۔ شمس آباد میں عوام کا تاثر ہیکہ سرپنچ کانگریس پارٹی سے ہونے کی وجہ اور عوام کے مطالبہ پر فوراً کام کے آغاز کرنے پر رکن اسمبلی دباؤ میں کام کرنے کی تشہیر ہوگی جس کیلئے روڈ کی تعمیر کیلئے دیر ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT