Tuesday , July 17 2018
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد کو اسپیشل گریڈ میونسپلٹی بنانے راچا ملا سدیشور کا مطالبہ

شمس آباد کو اسپیشل گریڈ میونسپلٹی بنانے راچا ملا سدیشور کا مطالبہ

شمس آباد ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ حکومت کی جانب سے شمس آباد ، اونٹ پلی ، تونڈ پلی ، سات امرائی ، چناگولہ پلی اور کوتوال گوڑہ کو گریٹر حیدرآباد میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مسلسل رہنمائی کی گئی کہ مواضعات کو گریٹر حیدرآباد کے بجائے میونسپلٹی میں شامل کیا جائے جس کو حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل چکا ہے ۔ شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شمس آباد اور دیگر مواضعات کو اسپیشل گریڈ میونسپلٹی بنایا جائے جس سے فنڈس زیادہ سے زائد منظور ہوسکے اور شمس آباد کی ترقی ہوسکے ۔ شمس آباد میں جی او III کی وجہ سے مکانات کی تعمیر ، وینچرس ، لے آوٹ وغیرہ کی اجازت نہیں ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ساتھ ہی میونسپلٹی کو مکانات کی تعمیر کی اجازت دیں ۔ راچا ملاسدیشور نے کہا کہ شمس آباد میں سڑکوں کی تعمیر ، پانی کے پائپ لائن ، انڈر گراونڈ ڈرینج کی تعمیر کے لیے مزید فنڈ جاری کئے جائے اور اس کے علاوہ ڈمپنگ یارڈ کی منظوری دی جائے ۔ جس سے کئی مسائل حل ہوں گے ۔ اسپیشل گریڈ میونسپل کے تحت ایر پورٹ کو بھی اس میں شامل کیا جائے تاکہ ایرپورٹ سے حاصل ہونے والے ٹیکس سے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام انجام دئیے جاسکے ۔ اس موقع پر محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، ایچ ایوب حسین ، اجئے ، نریش کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT