شمس آباد کی ہوٹل سے ملازم کی نعش برآمد

شمس آباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد بس اسٹانڈ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں ملازم کی نعش برآمد ہوئی ۔ تفصیلات کے بموجب دل سنگھ نائیک ساکن کھمم جو پندرہ دن قبل ہی شمس آباد اور بس اسٹانڈ کے قریب واقع سائی درشنی ہوٹل میں ملازمت کرنے لگا ۔ روزانہ وہ کثرت سے شراب نوشی کیا کرتا تھا جس سے تنگ آکر مالک نے اسے ہوٹل سے چلے جانے کو کہا تھا جس کے بعد وہ کثرت سے شراب نوشی کرکے ہوٹل کے سروینٹ روم میں سوگیا اور آج صبح وہ مردہ حالت میں پایا گیا ۔ ہوٹل مالک کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی تفصیلات حاصل ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT