Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد کے محلہ پٹھان نگر میں انڈر گراونڈ ڈرینج کے کام کا آغاز

شمس آباد کے محلہ پٹھان نگر میں انڈر گراونڈ ڈرینج کے کام کا آغاز

شمس آباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے محلہ پٹھان نگر میں انڈر گراونڈ ڈرینج کے کام کا آغاز کردیا گیا ۔ پٹھان نگر میں گزشتہ کئی دنوں سے ڈرینج کے لائن چھوٹے ہونے کی وجہ سے خراب ہو کر ڈرینج کا گندہ پانی سڑکوں پر بہہ رہا تھا مقامی افراد نے شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور سے ملاقات کر کے تفصیلات سے واقف کروا کر مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ شمس آباد سرپنچ نے فورا کارروائی کرتے ہوئے پٹھان نگر میں دو مقامات پر انڈر گراونڈ ڈرینج لائن کی تبدیلی کرنے کے احکامات کی اجرائی کے بعد کام کا آغاز آج کردیا گیا ۔ شمس آباد سرپنچ نے بتایا کہ عوام ہمیں مسائل سے واقف کروا رہی ہے اور ہم مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں ۔ انڈر گراونڈ ڈرینج کے کام کے آغاز پر مقامی عوام نے شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور سے اظہار تشکر کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT