Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

شمس آباد کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

شمس آباد ۔ /21 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد کے محلات مہدی گارڈن اور سدانتی میں گرام پنچایت فنڈس سے سی سی روڈ اور انڈر گراؤنڈ ڈرینیج کے کاموں کا سنگ بنیاد شمس آباد سرپنچ رایاملا سدیشور نے رکھا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شمس آباد گرام پنچایت کی جانب سے ٹیکس وصولی کرکے اور حکومت کی جانب سے منظور شدہ رقم کے ذریعہ شمس آباد کے محلات میں سی سی روڈ اور انڈر گراؤنڈ ڈرینج کے کاموں کا آغاز کیا جارہا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ مہدی گارڈن میں سی سی روڈ کے لئے مطالبہ کیا گیا تھا جس پر فوراً اقدام اٹھاتے ہوئے سی سی روڈ اور انڈر گراؤنڈ ، ڈرینج کے کام کا آغاز ہورہا ہے ۔ موسم گرما کی آمد پر بعد میں بورس کی مرمتوں اور ناکارہ بورس کو دوبارہ تعمیر کرکے پانی کے مسئلہ کو حل کرلیا جائے گا ۔ اس موقع پر محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ نے کہا کہ گرام پنچایت جب بھی عوام مسائل پیش کئے ۔ تمام مسائل کو حل کیا جارہا ہے اور بہت جلد احمد نگر میں بھی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کا آغاز ہوگا ۔ اس موقع پر محمد جہانگیر خان کوآپشن ممبرس اسوسی ایشن ضلع صدر ، شیام سندر ایگزیکٹیو آفیسر ، گیانیشور یادو ، اروند کمار ایم پی ٹی سی ممبرس ، نریش ، اناپورنا ، سریدھر یادو ، اجئے ، ملاریڈی ، دیبا ، بھارتی گرام پنچایت ممبرس کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT