Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد کے مواضعات میں بلٹ شاپس پر دھاوا ، شراب کی بوتلیں ضبط

شمس آباد کے مواضعات میں بلٹ شاپس پر دھاوا ، شراب کی بوتلیں ضبط

شمس آباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد رورل پولیس نے منڈل کے مواضعات میں بلٹ شاپس پر دھاوا کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر کے شراب کی بوتلیں ضبط کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب رورل سب انسپکٹر محمد خلیل پاشاہ نے نرکھوڈہ میں نیرٹی رگھو کی کولڈ ڈرنک کی دکان پر دھاوا کرتے ہوئے جملہ 31 مختلف شراب کی بوتلیں ضبط کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔ کویلی گوڑہ میں ای سواروپا نامی 45 سالہ خاتون کو جو فاسٹ فوڈ سنٹر میں شراب کی بوتلیں فروخت کررہی تھی اس کے قبضے 54 شراب کی بوتلیں ضبط کرلی ۔ رورل سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ نے کویلی گوڑہ میں ایک فاسٹ فوڈ سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے جی رمیش 30 سالہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 41 شراب کی بوتلیں ضبط کرلیے ۔ ایک اور مقام پر محمد احمد پاشاہ نے حمید اللہ نگر میں کرانہ شاپ میں دھاوا کرتے ہوئے کماریادو 30 سالہ کو گرفتار کر کے اس قبضہ سے شراب کی بوتلیں ضبط کرلی ۔ رورل سب انسپکٹر بھاسکر نے پدا شاہ پور میں کرانہ شاپ میں دھاوا کرتے ہوئے اے انجیا کو گرفتار کرکیا ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT