Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد کے موضع اونٹ پلی میں سرقہ کی واردات

شمس آباد کے موضع اونٹ پلی میں سرقہ کی واردات

شمس آباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع اونٹ پلی میں ایک مکان میں سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب مرزا عظیم اللہ بیگ ساکن اونٹ پلی اندرا نگر دوڈی 28 ستمبر کو حیدرآباد گیا اور جب وہ آج صبح واپس آئے تو ان کی الماری سے تقریباً 9 تولہ سونا اورر قم جملہ مالیت دیڑھ لاکھ کا سرقہ ہوگیا تھا ۔ شمس آباد ڈی آئی مسٹر محمد شفیع الدین نے مقام پر پہونچکر مقام کا معائنہ کرتے ہوئے ڈاگ اسکواڈ اور کلوز ٹیم کو طلب کرتے ہوئے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

بیوی کے جھگڑے سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی
حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ دھنجئے جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ اولڈ الوال علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص شراب کے نشہ کا عادی تھا اور اکثر نشہ کی حالت میں مکان پہونچتا تھا ۔جس کے سبب میاں بیوی میں جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ گذشتہ روز بیوی سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ شخص نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT