Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد کے موضع رائنا گوڑہ میں خاتون کی مشتبہ موت

شمس آباد کے موضع رائنا گوڑہ میں خاتون کی مشتبہ موت

شمس آباد ۔ 14 مارچ ۔ (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع رائنا گورہ میں نئی نویلی دلہن کی مشتبہ حالت میں نعش پائی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب منگماں 20 سالہ ساکن محبوب نگر کی شادی ایک ماہ قبل شمس آباد کے موضع رائنا گوڑہ کے ساکن سرینواس سے ہوئی تھی ۔ سرینواس کے بموجب اس کی بیوی نے مبینہ خودکشی کرلی لیکن منگماں کے افراد خاندان کے بموجب اس کو مبینہ پھ

شمس آباد ۔ 14 مارچ ۔ (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع رائنا گورہ میں نئی نویلی دلہن کی مشتبہ حالت میں نعش پائی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب منگماں 20 سالہ ساکن محبوب نگر کی شادی ایک ماہ قبل شمس آباد کے موضع رائنا گوڑہ کے ساکن سرینواس سے ہوئی تھی ۔ سرینواس کے بموجب اس کی بیوی نے مبینہ خودکشی کرلی لیکن منگماں کے افراد خاندان کے بموجب اس کو مبینہ پھانسی دیکر قتل کیا گیا۔ منگماں کے افراد خاندان نے منگماں کی نعش کو مکان میں رکھتے ہوئے سرینواس پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔ شمس آباد رورل انسپکٹر وینو گوپال اور سب انسپکٹر روی کمار نے مقام پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔

TOPPOPULARRECENT