Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد کے موضع سات امرائی میں شاپ پر دھاوا ‘ ایک شخص گرفتار

شمس آباد کے موضع سات امرائی میں شاپ پر دھاوا ‘ ایک شخص گرفتار

شمس آباد ۔ /2 جون (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع سات امرائی میں ایک کرانہ مکان پر ایس او ٹی عہدیداروں نے دھاوا کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایم انجیا 55 سالہ ساکن سات امرائی کرانہ دکان میں شراب فروخت کررہا تھا ۔ اطلاع ملنے پر ایس او ٹی عہدیداروں نے دھاوا کرکے اس کے قبضہ سے 28 مختلف شراب کی بوتلیں ضبط کرکے اسے شمس آباد آرجی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ محمد ناصر سب انسپکٹر نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔

دو افراد کی خودکشی
حیدرآباد ۔ /2 جون (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ اور تکارام گیٹ پولیس حدود میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 26 سالہ شیوا پرساد جوپالی ریڈی کالونی میں رہتا تھا پیشہ سے مارکٹنگ ایگزیکٹیو بتایا گیا ہے اس نے کل زائد مقدار میں نامعلوم گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کرلیا ۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 29 سالہ کے سرینواس جو ماریڈپلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ اس نے کل نشہ کی حالت میں مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق متوفی شخص سخت نشہ کی حالت میں تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT