Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد کے موضع نرکھوڈہ سے لڑکا اور لڑکی لاپتہ

شمس آباد کے موضع نرکھوڈہ سے لڑکا اور لڑکی لاپتہ

شمس آباد ۔ 21 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع نرکھوڈہ سے ایک لڑکا اور لڑکی لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب پی نریش 25 سالہ ساکن نرکھوڈہ خانگی ملازم 19 اگست کو ملازمت کی تلاش کے بہانے سے گھر سے گیا اور واپس نہیں آیا ۔ اس کے بھائی وی راجو نے شمس آباد پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی ۔ ایک اور واقعہ میں ایم امبیکا 21 سالہ ساکن نرکھوڈہ 19 اگست کو پی جی کونسلنگ کے بہانے گھر سے روانہ ہوئی اور گھر واپس نہیں آئی ۔ لڑکی کی ماں سرلہ نے شمس آباد پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی ۔ شمس آباد سب انسپکٹر محمد خلیل پاشاہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں کی تلاش شروع کردی اور دونوں کی گمشدگی پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں ایک ہی دن ایک ہی وقت گھر سے غائب ہوئے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT