Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد کے موضع پداشاہ پور سے لڑکی لاپتہ

شمس آباد کے موضع پداشاہ پور سے لڑکی لاپتہ

شمس آباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع پداشاہ پور سے ایک لڑکی لاپتہ ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب کے ممتا 17 سالہ ساکن پداشاہ پور 16 نومبر کو دوپہر گھر سے روانہ ہوئی اور واپس نہیں آئی ۔ ممتا کی تلاش کئی جگہ کرنے کے بعد  بھی کچھ پتہ نہیں چلا جس کے بعد اس کے افراد خاندان نے آج شام شمس آباد پولیس اسٹیشن پہونچکر گمشدگی کی شکایت درج کروائی ۔ شمس آباد سب انسپکٹر بھاسکر نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اعوام سے خواہش کی کہ اگر کسی بھی شخص کو اس لڑکی کی اطلاع یا معلومات ہو تو فون نمبرات  9490617213/ 8332981183 پر اطلاع دیں ۔
مالی تنگدستی پر دو افراد کی خودکشی
حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ اور میرپیٹ علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق ایک نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اور ایک نے خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ محمد ظہیرالدین جو گول ناکہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا جو ایک کیاب گاڑی کا مالک بھی تھا ۔ گذشتہ چند عرصہ سے یہ شخص مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 17 سالہ منیش جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ نینی نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی جو خرابی صحت سے پریشان تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

TOPPOPULARRECENT