Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد کے موضع پدا گولکنڈہ میں ایک شخص کا قتل

شمس آباد کے موضع پدا گولکنڈہ میں ایک شخص کا قتل

شمس آباد۔/16اپریل، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع پدا گولکنڈہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب این مہیش عرف ملیش 28سالہ ساکن پدا گولکنڈہ 12اپریل کو کھیتی کرنے گھر سے باہر گیا اور واپس نہیں آیا۔ 14اپریل کو افراد خاندان نے گمشدگی کی شکایت درج کرائی جس پر شمس آباد پولیس نے گمشدگی کی شکایت درج کرلی تھی۔ آج صبح مہیش کے افراد خاندان نے اس کی تلاش جاری رکھنے پر پدا گولکنڈہ کے قریب جھاڑیوں میں اس کی نعش پائی گئی۔ اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ شمس آباد انسپکٹر کرشنا پرساد اور سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ نے مقام پر پہنچ کر کلوز ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ انسپکٹر نے بتایا کہ مہیش کو سرپر وزنی شئے سے حملہ کرکے قتل کرکے جھاڑیوں میں نعش کو پھینک دیا گیا۔ قتل کا شبہ اس کے چچا زاد بھائیوں پر کیا جارہا ہے جن کا چند قبل جھگڑا بھی ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT