Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد گرام پنچایت کو فنڈس اور ڈمپنگ یارڈ منظور کرنے کا مطالبہ

شمس آباد گرام پنچایت کو فنڈس اور ڈمپنگ یارڈ منظور کرنے کا مطالبہ

شمس آباد 24 اکٹوبر ( سیاست نیوز) شمس آباد گرام پنچایت میں جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کئی مسائل پر بات کی گئی ۔ شمس آباد سرپنچ راچاملا سدیشور نے کہا کہ شمس آباد گرام پنچایت کی ترقی کیلئے حکومت کو فنڈس منظور کئے جانے چاہئے ۔ جس سے یہاں ترقیاتی کام انجام دئیے جاسکے ۔ شمس آباد میں ڈمپنگ یارڈ منظور کرنے ضلع کلکٹر کو یادداشت پیش کی گئی تھی جس کے بعد عہدیداروں نے دو ، تین مقامات کا جائزہ بھی لیا تھا لیکن ابھی تک اس پر کارروائی نہیں کی گئی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈمپنگ یارڈ منظور کیا جائے جس سے شمس آباد گرام پنچایت کے کئی مسائل حل ہوجائینگے جس کے ساتھ ہی جی او III کو منسوخ کرنے میں آسانی ہوگی اور از خود شمس آباد گرام پنچایت ترقی کرتا ہوا ایک مثالی گرام پنچایت بن سکتا ہے ۔ اور ساتھ ہی اجلاس میں ضلع ہیڈکوارٹر کو شمس آباد میں بنانے اور سداپا روڈ جو شمس آباد پولیس اسٹیشن تا بس اسٹانڈ تک آر اینڈ بی روڈ جو خستہ حالت میں ہے اس کی تعمیر کیلئے قرار داد منظور کی گئی ۔ شمس آباد گرام پنچایت میں تمام قرار دادوں کو ضلع کلکٹر اور شمس آباد ایم پی ڈی او کو پیش کرکے انکی منظوری کا مطالبہ کیا جائیگا ۔ شیام سندر شمس آباد ایگزیکٹیو آفیسر ، محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، گیانیشور یادو ، اروند کمار ایم پی ٹی سی ممبرس کے علاوہ گرام پنچایت ممبرس موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT