Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ عید ملاپ تقریب سے قائدین کا خطاب

شمس آباد گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ عید ملاپ تقریب سے قائدین کا خطاب

شمس آباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ایچ ایوب حسین گرام پنچایت ممبر شمس آباد کی جانب سے عید ملاپ تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں قائدین نے شرکت کیں ۔ شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ شمس آباد گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے ۔ یہاں ہندو مسلم سب مل کر آپس میں عید و تہوار مناتے ہیں ۔ رمضان کے مہینہ میں مسلمان بھائی روزہ رکھتے اور عبادت میں مشغول رہتے ہیں اور عید کی خوشیاں مناتے ہیں ۔ بعد عید عید ملاپ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں بھی ہندو مسلم سب مل کر شرکت کرتے ہوئے خوشیاں باٹتے ہیں جس سے آپسی بھائی چارگی میں اضافہ ہوگا ۔ اس موقع پر آر گنیش گپتا سابق سرپنچ محمد جہانگیر خاں کوآپشن ممبر ، گیانیشور یادو ، ایم پی ٹی سی ممبر ، محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، سید رفیع الدین قادری ، محمد امجد ، وینوگوڑ کانگریس منڈل صدر ، طاہر حسین ، اجئے ، سریدھر یادو ، محبوب علی ، کمار یادو ، وینکٹیش گوڑ ، مہیندر ریڈی ، ارجن ریڈی ، محمد حفیظ الدین ، محمد ذاکر حسین کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT