Tuesday , November 20 2018
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد یونانی دواخانہ کا پرکاش گوڑ کے ہاتھوں افتتاح

شمس آباد یونانی دواخانہ کا پرکاش گوڑ کے ہاتھوں افتتاح

شمس آباد ۔ /7 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد یونانی دواخانہ کی عمارت کا افتتاح راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ تلنگانہ حکومت دواخانوں کی تعمیرات کے لئے کروڑہا روپئے خرچ کررہی ہے اور مریضوں کو تمام سہولیات مہیا کرنے کے اقدامات کررہی ہے ۔ عوام بھی اپنی صحت کا خیال رکھے ۔ تندرستی ہزار نعمت ہے ، شمس آباد یونانی دواخانہ کو جو بھی سہولت کی ضرورت ہے اس کی تکمیل کی جائے گی ۔ ڈاکٹر محمد فہیم الدین انصاری سینئر میڈیکل آفیسر نے کہا کہ شمس آباد میں یونانی دواخانہ کا قیام 1977 ء میں عمل میں آیا ۔ جس کے بعد وہ مسلسل کرایہ کے مکانوں میں دواخانہ چلایا جارہا تھا ۔ محمد یوسف علی خان مرحوم کی کوششوں کو دیکھتے ہوئے حکومت سے سب سے پہلے اراضی حاصل کی گئی اور عمارت تعمیر کی گئی ۔ تلنگانہ حکومت دواخانوں کی مرمت و تعمیر کیلئے فنڈس منظور کررہی ہے ۔ یونانی دواخانہ میں مریض آکر استفادہ کررہے ہیں ۔ اس موقع پر راجندر ریڈی آیوش ڈائرکٹر ، ایڈیشنل ڈائرکٹر میر یوسف علی ، وسنت راؤ ریجنل ڈپٹی ڈائرکٹر ، ایس ایم اسلم قادری ، ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری ، محمد جہانگیر خان کوآپشن ممبران اسوسی ایشن ضلع صدر ، ایم کے نجم الدین ، رینوکا گپتا ، اروند کمار ، ایم پی ٹی سی ممبرس ، چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر ، وینکٹیش گوڑ ٹاؤن صدر ، مہیندر ریڈی پی اے سی ایس چیرمین کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT