Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد یونانی دواخانہ کی تعمیر کیلئے انجینئرس کا دورہ

شمس آباد یونانی دواخانہ کی تعمیر کیلئے انجینئرس کا دورہ

شمس آباد۔21 اگست (سیاست نیوز) شمس آباد یونانی دواخانہ کی ذاتی عمارت کیلئے 500 گز اراضی مختص کی گئی جس کی تعمیر کیلئے نیشنل آیوش مشن کے تحت مرکزی فنڈ سے 20 لاکھ روپئے منظور کئے گئے۔ آنند کمار ایگزیکٹیو انجینئر اور ستیہ نارائنا ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر نے اراضی کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر محمد فہیم الدین انصاری سینئر میڈیکل آفیسر یونانی شمس آباد نے تمام تفصیلات سے انہیں واقف کروایا۔ آنند کمار نے بتایا کہ یونانی دواخانہ کی عمارت کا سنگ بنیاد آئندہ ہفتہ رکھا جائے گا اور بہت جلد کام کی تکمیل کرلی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT