Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / شمس الدین انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میچوں کے امپائر مقرر

شمس الدین انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میچوں کے امپائر مقرر

دبئی ۔ 15 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے 27 جنوری کو ہونے والے افتتاحی میچ میں ہندوستان کے سی شمس الدین کو فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ مقابلے 14 فبروری کو بنگلہ دیش میں ختم ہوں گے ۔ دفاعی چمپیئن جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے مابین چٹگانگ کے ظہوراحمد چودھری اسٹیڈیم میں پہلا مقابلہ ہوگا۔ شمس الدین کے ساتھ ٹم رابنسن دوسرے فیلڈ امپائر ہوں گے ۔ فلپ جونس ٹی وی امپائر اور گریمی لا بروی میچ کے ریفری ہوں گے ۔ ورلڈ کپ کا دوسرا افتتاحی میچ اسی روز چٹگانگ کے ایم اے عزیز اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور فیجی کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے امپائرس احسان رضا اور مک مارٹل اور دیوداس گرونہ جی ریفری ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT