Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد ایرپورٹ پر مسافرین کا احتجاج

شمس آباد ایرپورٹ پر مسافرین کا احتجاج

شمس آباد 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے 13 اکٹوبر کی صبح 9 بجکر 45 منٹ پر سعودی ایرلائنس کی فلائیٹ ریاض جانے والی تھی لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایرپورٹ پر ہی ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی جس کے بعد مسافرین کو مختلف ہوٹلس میں رکھا گیا۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مسافرین کو دوبارہ اطلاع دینے کا تیقن دے کر روانہ کردیا۔ مسافرین نے آج شمس آباد آر جی آئی پولیس میں شکایت کی کہ 150 افراد کو شمس آباد میں رینبو ہوٹل میں رکھا گیا ہے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ایرلائنس سے دریافت کرنے پر بھی کوئی جواب نہیں دیا جارہا ہے۔ 30 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ان کی شکایت کوئی سننے والا نہیں ہے۔ مسافرین کے مطابق خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے جس سے انھیں کافی مشکلات پیش آرہی ہے۔ مسافرین نے مطالبہ کیاکہ جلد از جلد فلائیٹ کا انتظام کیا جائے اور ساتھ ہی معاوضہ بھی ادا کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT