Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد سرپنچ کے ہاتھوں راشن شاپ پر چاول کی تقسیم

شمس آباد سرپنچ کے ہاتھوں راشن شاپ پر چاول کی تقسیم

شمس آباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت کی جانب سے نئے سال سے راشن شاپس پر فوڈ سیکوریٹی کارڈ میں شامل ناموں پر فی شخص چھ کیلو چاول کی نئی اسکیم شروع کیں ۔ شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے راشن شاپ نمبر 3 پر عوام میں فی ممبر 6 کیلو چاول کی تقسیم کی شروعات کیں ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ حکومت نے بہترین اسکیم شروع کی جس سے غرباء کو اناج حاصل ہوگا ۔ اس موقع پر سید رفیع الدین قادری ، ناگرجن یادو ، نند راج گوڑ ، سریکانت ، کلم نرسمہا کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT