Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد منڈل میں تلنگانہ یوم تاسیس

شمس آباد منڈل میں تلنگانہ یوم تاسیس

شمس آباد 2 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر شمس آباد منڈل میں جشن منایا گیا اور قومی پرچم لہرائے گئے۔ شمس آباد تحصیلدار آفس پر وینکٹ ریڈی تحصیلدار نے ایم پی ڈی او آفس پر سریکانت ریڈی، منڈل آفس میںسی ایلیا منڈل صدر، شمس آباد پولیس اسٹیشن پر انسپکٹر اوما مہیشور راؤ نے اور منڈل کے تمام گرام پنچایتوں میں سرپنچوں نے قومی پرچم لہرایا۔ گرام پنچایت آفسوں اور سرکاری دفاتر کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ بعض مقامات پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے۔ منڈل صدر سی ایلیا نے سرکاری مدارس کے طلباء جنھوں نے دسویں جماعت میں بہترین نشانات حاصل کردہ طلبہ میں نقد رقم تقسیم کی۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی ممبر ستیش، سرکاری عہدیدار اور قائدین موجود تھے۔

شمس آباد ڈی سی پی سنپریت سنگھ نے قومی پرچم لہرایا
شمس آباد 2 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن اور رورل پولیس اسٹیشن کو سجایا گیا۔ شمس آباد ڈی سی پی سنپریت سنگھ نے قومی پرچم لہرایا اور کیک کاٹ کر اسٹاف میں تقسیم کیا اور کہاکہ سائبرآباد پولیس اپنی مثالی خدمات انجام دیتے ہوئے بہترین خدمات انجام دے رہی ہے اور ہمیں مزید بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے دنیا بھر میں مثال قائم کرنا چاہئے جس سے سائبرآباد، ریاست اور ملک کا نام روشن ہوسکے۔ اس موقع پر انسپکٹر ٹی سدھاکر، ڈی آئی ایس ایس جاوید، ٹریفک انسپکٹر بھاسکر ریڈی، رورل انسپکٹر اوما مہیشور راؤ، سب انسپکٹران و تمام اسٹاف موجود تھا۔

TOPPOPULARRECENT