Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد میں عادی سارق گرفتار

شمس آباد میں عادی سارق گرفتار

266 گرام سونا اور نوکیا سیل فون ضبط

266 گرام سونا اور نوکیا سیل فون ضبط
شمس آباد 9 مئی (سیاست نیوز) شمس آباد رورل پولیس نے عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 266 گرام سونے کے زیورات اور ایک نوکیا سیل فون ضبط کرلیا ۔ شمس آباد اے سی پی سدرشن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کتھراوت پلو35 سالہ ساکن آصف نگر حیدرآباد متوطن تھماجی پیٹ محبوب نگر ایک عادی سارق ہے جو گذشتہ میں ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں سرقہ میں جیل گئے تھا ۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد اس نے 9 سرقہ کی واردات انجام دیں ۔ 8 سرقہ کی واردات شمس آباد منڈل کے مختلف علاقوں رشیدہ گوڑہ ، مچنتل ،سون پلی ،پالماکول ،پلو نیلگوڑہ ،ملکارم ،نتاجپور اور پدا شاہ پور میں اور ایک وینکٹا پور معین آباد پولیس حدود میں شامل ہے ۔ شمس آباد رورل پولیس جو گذشتہ دو ماہ سے انتخابات کی سرگرمیوں میں بندوبست میں مصروف تھی اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سارق نے رات کے اوقات گرمی کی وجہ سے گھر کے باہر کھلے آسمان میں سونے والی خواتین کو اپنا نشانہ بناتے ہوئے ان کے گلے سے منگل سوتر چھین کر فرار ہوجاتا تھا ۔ شک کی بنیاد پر پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش کرنے پر سارق نے 9 سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا اور اس کے قبضہ سے 266 گرام سونے کے زیورات اور ایک سیل فون ضبط کرلیا ۔ اس موقع پر شمس آباد رول پولیس انسپکٹر وینو گوپال ،ڈی ائی سدرشن ریڈی ،سی سی ایس انسپکٹر نرسمہا ریڈی ،ڈی ایس آئی ایم مہیش وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT